طالبان وفد کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

   

دوحہ ۔ سرحدی نقل و حمل پر تبادلہ خیال طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے وفد نے قطر میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی اور احترام کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ملاقات دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی جہاں طالبان کے وفد کی قیادت ان کے سیاسی سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی نے کی اور پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ سے ملاقات کی۔