طالبان و سیکورٹی فورس کے درمیان فائرنگ ، 6اہلکار ہلاک

   

قندھار، 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں جمعرات کی شب میوند میں طالبان جنگجوؤں اور سکیورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھ سکیورٹی اہلکاروں کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔ ضلع پولیس کے سربراہ حاجی لالہ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان جنگجوؤں کے ایک گروہ نے جمعرات دیر شب میوندضلع کے میوند بازار میں سکیورٹی چوکی پر فائرنگ شروع کر دی ۔ اس جھڑپ میں چھ پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی اور دیگر چار زخمی ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد طالبان بھاگ گئے ۔ جنگجوؤں کے جانی نقصان کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

ہندوستانی بینکر کو 13سال کی سزائے قید
سنگاپور۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی نژاد خانگی بینکر کو دھوکہ دہی کے کم و بیش 20معاملات میں ملوث پائے جانے پر سنگاپور میں 13سال کی سزائے قید سنائی گئی ۔ علاوہ ازیں مذکورہ بینکر کوکمپیوٹر میں یوزایکٹ کے تحت 10ملین ڈالرس کی دھوکہ دہی کے دیگر 30معاملات میں بھی ملوث پایا گیا ۔ ملزم کالے جگدیش پروشوتم بارکلیز بینک کے گاہکوںکو 2010 تا 2013ء کے درمیان مجموعی طور پر 10ملین ڈالرس کا چونا لگایا ۔