نئی دہلی : طالبان کی افغانستان میں اقتدار پر واپسی اور اس کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک رکن کی جانب سے طالبان کی تعریف پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس معاملہ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کا کسی رکن کے کوئی بھی تبصرے سے لازماً تعلق ہونا ضروری نہیں ۔ رکن بورڈ مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے طالبان کو ان کی جیت پر مبارکباد ی ہے ۔ بورڈ نے وضاحتی بیان میں کہا کہ انفرادی رائے کو میڈیا چیانلس مسلم پرسنل لا بورڈ کا موقف بتاکر تنازعہ پیدا کررہے ہیں ۔ مولانا نعمانی کی طرح ایم پی شفیق الرحمن برق کے بیان پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔