ماسکو، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں روس کے سفیر الیکزنڈر مینتسکی نے کہاکہ طالبانی دہشت گردوں کا افغانستان کے پچاس فیصد علاقوں پر قبضہ ہے ۔مسٹر مینتسکی نے کہاکہ طالبانی دہشت گرد وں کا قبضہ ان علاقوں میں زیادہ ہے جہاں افغانی حکومت کی رسائی نہیں ہے ۔ انہوں نے روسسکایا گجیتا کے ایک روزنامہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کے کم از کم پچاس فیصد علاقہ پر طالبانی دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مختلف اندازوں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے 3,500سے 10,000 دہشت گرد بھی اس وقت افغانستان میں موجود ہیں اور باقاعدہ طریقہ سے وہاں حملے کررہے ہیں۔خیال رہے کہ افعانستان میں تقریبا دو دہائی سے حکومت کے خلاف طالبان جنگ لڑرہے ہیں جس کے دوران بڑی تعداد میں عام شہری بھی مارے جارہے ہیں۔