کابل : عسکریت پسند گروہ طالبان نے افغانستان کے مشرقی شہر جلال ا?باد پر قبضہ کر لیا ہے۔ خبر رساں اداروں کو مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت بغیر کسی لڑائی یا مزاحمت کے طالبان کو سونپ دیا گیا اور صوبائی گورنر نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ اس کے بعد کابل اب افغانستان کا واحد بڑا شہر ہے جو ابھی تک طالبان کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ صوبہ لوگر کے دارالحکومت پْلِ علم پر ہفتہ کے روز قبضہ کرنے کے بعد طالبان کابل سے صرف پچاس کلومیٹر کی دوری پر موجود ہیں۔