کابل : افغان طالبان نے صوبہ ہرات میں12 مقامی سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام نے ہفتے کو بتایا کہ یہ سپاہی جمعے کی شب کھانا کھا رہے تھے کہ 3 طالبان نے ان پر اچانک حملہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہو گئے۔ جمعے کے دن ہی قندوز صوبے میں بھی طالبان کے حملوں میں دس سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ برس ستمبر میں طالبان اور امریکہ کے مابین امن ڈیل کے بعد بھی افغانستان میں تشدد پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔