طالبان کے فوجی طیارے افغان دارالحکومت پر خوب گرجے جب کہ وزارت دفاع نے حال ہی میں مرمت کیے گئے طیاروں کا تجربہ کیا، تجربے کے دوران اڑان بھرنے والے طیارے غیر ملکی فوجی اس وقت چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جب کہ ایک سال قبل طالبان ملک کا اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر اور کم از کم ایک طیارہ ایئر پورٹ کے قریب کابل کی فضاؤں میں نچلی پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے، آزمائشی اڑان کے دوران ایک روسی ساختہ ایم ون 24 جنگی ہیلی کاپٹر اور 2 دیگر امریکی ساختہ طیارے دیکھے گئے۔وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بتایا کہ طالبان نے حال ہی میں کچھ ہیلی کاپٹروں کی مرمت کی ہے جنہیں آزمائشی طور پر اڑایا جا رہا ہے۔