طالبان کمانڈر کی دھمکیوںکے بعد افغان ریڈیو اسٹیشن بند

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کے سربراہ نے بتایا کہ مقامی طالبان کمانڈر کی بار بار دھمکیوں کے بعد ریڈیو اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔ غزنی شہر کے سماں اسٹیشن کے ڈائرکٹر رمیز عظیمی نے بتایا کہ طالبان کمانڈر کی جانب سے نہ صرف انہیں دھمکی آمیز فون کالس کئے گئے بلکہ تحریری طور پر بھی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کمانڈر کی جانب سے دھمکیاں دینے کی اصل وجہ یہ ہیکہ ریڈیو اسٹیشن کے جملہ 16 ملازمین میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ طالبان ہمیشہ سے لڑکیوں ؍ خواتین کے تعلیم حاصل کرنے اور ملازمت کرنے کے مخالف رہے ہیں۔ انہوں نے منگل کے روز ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ ریڈیو اسٹیشن کو چار روز قبل بند کردیا گیا جو گذشتہ چار سالوں میں تیسری بار ہے۔ دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان کمانڈر کی جانب سے اسکول بند کرنے کی دھمکی دینے کی تردید کی۔