طالبان کنٹرول کے بعد کشمیری نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی تردید :کشمیرپولیس

   

سرینگر : کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بیچ درجنوں کشمیری نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چل رہی یہ خبریں کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بیچ وادی کشمیر کے 60 نوجوان لاپتہ ہوئے ہیں،بالکل بے بنیاد ہیں۔موصوف آئی جی پی نے یہ باتیں چہارشنبہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں چل رہی ہیں کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بیچ وادی کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 60 نوجوان لاپتہ ہوئے ہیں۔ یہ سراسر بے بنیاد خبریں ہیں۔