طالبان کو جنگ بندی کیلئے امریکی تجویز قبول کرنی چاہیے

   

کابل ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر افغانستان اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ طالبان کو جنگ بندی کیلئے امریکی تجویز قبول کرنی چاہیے تاکہ عسکری گروپ اور افغانی حکومت کے درمیان راست بات چیت کی راہ ہموار ہوسکے ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ افغانستان کے بعد امن مذاکرات کے احیاء کا اعلان کیا گیا ہے ۔