طالبان کی جیل سے آٹھ قیدی فرار

   

کابل۔ 28ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں طالبان کی آک جیل میں سے آٹھ قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق طالبان کے قید خانے سے فرار ہونے والے افراد سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں۔ افغان فورسز کے یہ اہلکار فرار ہونے کے بعد آک فوجی اڈے پر پہنچ گئے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ان اہلکار کو طالبان نے کتنے عرصے تک قید میں رکھا تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں افغان اسپیشل فورسز نے طالبان کے قبضے سے اپنے متعدد فوجیوں کو آزاد کرایا ہے۔