طالبان کی حمایت پر سماج وادی پارٹی ایم پی ڈاکٹر برق پر مقدمہ

   

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے ایم پی ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کو افغانستان پر طالبان کنٹرول کا ہندوستان کی جدوجہد آزادی سے تقابل کرنے پر ماخوذ کیا گیا ہے۔ بی جے پی مغربی اترپردیش کے علاقائی نائب صدر راجیش سنگھل کی شکایت پر گزشتہ رات صدر پولیس اسٹیشن میں ایس پی رکن پارلیمنٹ کے خلاف ایک کیس تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر برق نے 16 اگست کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان پر طالبان کنٹرول قائم ہوجانے کو سراہا تھا اور اس کا تقابل ہندوستان کی جدوجہد آزادی سے کیا تھا۔