طالبان کی نئی عبوری حکومت پر جرمنی کے خدشات

   

برلن :جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے افغانستان میں طالبان کی نئی عبوری حکومت سازی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ماس کے مطابق طالبان کی حکومت میں دیگر گروہوں کی عدم شمولیت اور کابل میں مظاہرین اور صحافیوں پر کیے گئے تشدد کے بعد کابل سے زیادہ امید کی علامت دکھائی نہیں دے رہی۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس ا?ج امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ جرمنی میں امریکی ایئر بیس رامشاٹائن پر افغانستان کی صورتحال کے بارے میں ملاقات بھی کر رہے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ نے افغانستان سے غیرملکی اور مقامی عملے کے انخلا کے دوران امریکی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی نئی حکومت کے دوران بھی یہ ’تعاون اور رابطہ‘ جاری رہے گا۔ ماس نے تاہم خبردار کیا کہ افغانستان میں بھوک، غیر مستحکم سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی امداد میں رکاوٹ کی وجہ سے انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔