طالبان کے حملہ میں پانچ افراد جاں بحق

   

Ferty9 Clinic

مزار شریف ،25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے چار کینٹ ضلع میں ایک حفاظتی چوکی کو نشانہ بنا کر کئے گئے طالبانی حملے میں حکومت حامی چار سابق باغیوں اور ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے ۔ضلع گورنر سلیمہ مزاری نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ان کے مطابق طالبانی دہشت گردوں نے پارا برات گاؤں میں ایک حفاظتی چوکی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا اور اسے اڑا دیا جس میں حکومت حامی چار باغیوں سمیت ایک خاتون کی موت ہو گئی۔انھوں نے کہا کہ طالبانی حملے میں دیگر چھ دیہی باشندوں کی بھی موت ہو گئی ہے ۔طالبان کی طرف سے ابھی تک اس واقعہ پرکوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔