طالبان کے حملہ میں چار حکومت حامی جنگجوؤں کی موت

   

Ferty9 Clinic

پل خمری: افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان ضلع برقعہ میں جمعرات کو طالبان شدت پسندوں کے حملہ میں چار حکومت حامی جنگجوہلاک ہوگئے اور دودیگر زخمی۔ضلع گورنر تاج محمد تقویٰ نے بتایا کہ شدت پسندوں نے آج صبح ضلع برقعہ میں حملے کا آغاز کیا، جس کے بعد حفاظتی دستوں نے جوابی کارروائی کی۔دوطرفہ گولی باری میں چار حکومت حامی جنگجو مارے گئے اور دودیگر زخمی ہوگئے ۔مسٹر تقویٰ نے بتایا کہ طالبان شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن ان کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اپنے ساتھیوں کے ہلاک ہونے کے بعد بقیہ شدت پسند فرار ہوگئے ۔طالبان شدت پسندوں نے اس واقعہ پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔