طالبان کے حملے میں سلامتی فورس کے 7 جوانوں کی موت

   

کابل۔افغانستان کے قندھار صوبہ میں چہارشنبہ کو طالبان کے حملے میں سیکورٹی فورسوں کے کم سے کم 7 جوانوں کی موت ہوگئی۔پولس سربراہ تادن خان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایاکہ صوبہ کے تخت برج ضلع کے ایک سلامتی چوکی پر طالبان نے حملہ کردیا۔ اس دوران طالبان کے ساتھ ہوئے جھڑپ کے دوران سلامتی فورس کے 7 جوان مارے گئے ۔سلامتی فورسوں نے اس دوران حملہ آور جنگجوؤں کے پاس سے قندھار اورمعروف صوبہ میں مارے گئے جنگجوؤں کے پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد کئے ۔اس صوبہ میں طویل عرصے سے جنگجوؤں اور سلامتی فورسوں کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔ مئی میں ان دونوں صوبوں میں فوجی کیمپوں پرحملہ کرکے طالبان نے کم سے کم 17 فوجیوں کوہلاک اورکئی دیگرکو زخمی کردیاتھا۔