کابل۔11 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے قندوز کے امام صاحب ضلع میں طالبانی جنگجوؤں کے حملے میں کم از کم پانچ پولیس افسروں اور فوجیوں کی موت ہوگئی اور جنگجوؤں نے ساتھ افسروں کو پکڑ لیا۔ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی رات جنگجوؤ نے ایک ضلع چوکی پر حملہ جس کے بعد سلامتی دستوں نے جوابی کارروائی کی۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے صبح تک لڑائی لڑی لیکن گولا بارود کی کمی ہون اور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے چھ گھنٹے کی لڑائی کے بعد پوسٹ تباہ ہوگئی۔لڑائی میں مقامی فوج اور مقامی پولیس کے پانچ جوان مارے گئے اور سات دیگر کو طالبان نے پکڑ لیا۔ذرائع کے مطابق یہ چوکی مقامی فوج اور پولیس کے کنٹرول میں تھی۔طالبان نے اب تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے ۔