کابل ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قاصد زلیمے خلیل زاد نے کہا کہ طالبان کے ساتھ جاری امن مداکرات کا تازہ مرحلہ تعمیری رہا ۔ افغانستان میں 18 سال کی جنگ کو ختم کرنے کیلئے یہ مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ۔ ان مذاکرات کا مقصد افغانستان سے بیرونی افواج کو واپس طلب کرنے کیلئے شیڈول کو قطعیت دینا ہے ۔ اس کے عوض طالبان اس بات کی ضمانت دینگے کہ وہ افغانستان کی سرزمین کو بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں کیلئے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے ۔
