واشنگٹن ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہیکہ ان کی انتظامیہ افغان طالبان کے ساتھ امن ڈیل کے قریب پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان اْس امریکی تجویز سے متفق ہو گئے ہیں، جس میں سات ایام کے لیے کوئی پرتشدد کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ٹرمپ کے مطابق اگلے دو ہفتوں کے دوران تمام صورت حال واضح ہو جائے گی۔ اْدھر برسلز میں مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شریک امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے بھی مذاکراتی عمل میں پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
ساحل میانمار پر 48 روہنگیا گرفتار
پتھین (میانمار) ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی نیوی نے سمندر میں تقریباً 50 روہنگیا مسلمانوں کو محروس کرلیا۔ مقامی عہدیدار نے جمعہ کو بتایا کہ یہ لوگ بنگلہ دیش اور میانمار کے شورش زدہ راکھین اسٹیٹ میں کیمپوں سے فرار ہونے کوشش میں پکڑے گئے۔ فوری طور پر واضح نہیں ہوا کہ اس گروپ نے کہاں سے اپنا بحری سفر شروع کیا تھا لیکن وہ ملیشیا یا انڈونیشیا کا قصد کرکے نکلے تھے۔