کابل ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں مصالحتی عمل کیلئے مقرر امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا ہیکہ طالبان کیساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی اور واضح پیشرفت سامنے نہیں آئی ہے۔ انہوں نے ہفتہ یکم جنوری کو افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی ایلچی پاکستان کا دورہ مکمل کر کے افغان دارالحکومت پہنچے تھے۔ انہوں نے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوجہ میں افغان طالبان کے نمائندہ وفد کیساتھ مذاکرات کے بعد اسلام آباد اور کابل کا سفر اختیار کیا تھا۔ افغان دارالحکومت میں زلمے خلیل زاد نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی نئی صورتحال کے بارے میں افغان صدر کو بریفنگ بھی دی۔