طالبان کے مزید قیدیوں کی رہائی کا امکان

   

افغان حکومت کے آک اہلکار نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام امن مذاکرات میں پیش رفت کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ چھ سو قیدیوں کی رہائی پر اختلافات امن مذاکرات کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ افغان نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے جمعرات کو بتایا کہ طالبان کی جانب سے فہرست موصول ہو گئی ہے اور رہائی آئندہ دنوں میں ممکن ہے۔