طالبان کے معاملہ پر ڈگ وجے سنگھ کامرکز پر طنز

   

بھوپال : کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ڈگ وجے سنگھ نے آج ایک بار پھر طالبان کے معاملے پر مرکز میں نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شری سنگھ نے ٹوئٹ کیا ‘‘آپ اس خبر پر کیوں خاموش ہیں؟ کیا صاحب سے پیغام نہیں آیا؟ بی جے پی مودی ی شاہ حکومت طالبان سے بات چیت کررہی ہے ۔ عمران خان صاحب بھی طالبان پر مہربان ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی مودی شاہ اور عمران خان افغانستان کی منتخب حکومت کی مدد نہ کرکے طالبان کے لئے راستہ صاف کررہے ہیں۔خیال کچھ عرصہ پہلے بھی مسٹر سنگھ نے طالبان کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے ٹویٹ کئے تھے ۔