طالبان کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے: بلنکن

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے تاہم افغانستان میں امریکی فوج پر طالبان کی طرف سے کیے گئے کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز افغانستان کے غیراعلانیہ دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کے لئے منظم اور محفوظ منصوبہ تیار کیا ہے۔ ہم کابل کے ساتھ شراکت کو محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔