طالبان کے ہاتھوں 14جنگجو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں گزشتہ 18برسوں سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کیلئے طالبانی جنگجوؤں کے ساتھ امریکی حکومت سمجھوتہ کرنے کے دہانے پر ہے ،وہیں چہارشنبہ کو طالبانی جنگجوؤں نے حملہ کرکے حکومت حامی 14 جنگجو ئوں کو ہلاک کردیا۔ سرکاری افسران نے بتایا کہ مغربی صوبے ہرات میں ہوئی جھڑپ کے دوران لڑاکا گروپ کے 14رکن مارے گئے اور کئی شہری بھی زخمی ہوگئے۔ ہرات پولیس کے ترجمان عبدالعہد ولی زاد نے کہا کہ چاہردارہ علاقے میں سکیورٹی چوکی پر بڑی تعداد میں طالبانی جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا۔