طالبہ کو جیل ،بی جے پی بے نقاب: اکھلیش

   

صدر ایس پی اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہاکہ بی جے پی حکومت نے اُس طالبہ کو جیل بھیج کر اپنے حقیقی چہرے کو آشکار کیا ہے، جس نے سابق مرکزی وزیر چنمیانند کے خلاف ریپ کے الزامات عائد کئے ہیں۔ اُنھوں نے ٹوئٹ کیاکہ آج ہر بیٹی ، بہن اور ماں اِس شرمناک کارروائی پر غمزدہ ہے۔