طالبہ کو گھسیٹنے والی خاتون کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا

   

حیدرآباد۔ 30 جنوری (سیاست نیوز) اگریکلچرل یونیورسٹی میں احتجاج کے دوران طالبہ کو گھسیٹنے والی خاتون کانسٹبل کو معطل کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ 23 جنوری کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی اے بی وی بی اسٹیٹ جنرل سکریٹری جھانسی کے بال پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا گیا تھا ۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ جھانسی پولیس کی گرفت سے فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی کہ ایکٹیوا موٹر گاڑی پر دو خاتون کانسٹبلز نے تعاقب کیا اور بال پکڑے اس دوران نیچے گرنے والی خاتون لیڈر کو گھسیٹا تھا۔ اس کا سخت نوٹ لے کر کانسٹبل فاطمہ کے خلاف کارروائی کرکے اسے معطل کردیا گیا۔ ع