طالبہ کی شکایت پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا ردعمل

   

حیدرآباد۔/3نومبر، ( سیاست نیوز) آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ نے آر ٹی سی بس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم متاثر ہونے کا مکتوب روانہ کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو توجہ دلائی۔ چیف جسٹس این سوامی رمنا نے آر ٹی سی کے عہدیداروں کو اس شکایت سے واقف کرایا جس پر منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ آر ٹی سی سجنار نے آر ٹی سی بس کو فوری بحال کردیا جس پر چیف جسٹس نے سجنار سے اظہار تشکر کیا۔ تفصیلات کے بموجب ضلع رنگاریڈی کے میڑچل منڈل میں واقع چیڈیڈو موضع کی آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ ویشنوی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول جانے کے وقت بسیں نہیں چلائی جارہی ہیں جس سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ طالبہ کی شکایت پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور اس سے آر ٹی سی کے عہدیداروں کو واقف کرایا۔ جس پر عہدیداروں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ن