طالبہ کی عصمت ریزی کے ملزم چنمیا نند جیل سے رہا

   

شاہجہاں پور۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چنمیانند کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔ اپنے ہی کالج کی قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت ریزی اور جنسی ہراسانی کے الزام میں جیل کی سزا سنائی گئی تھی ، ان کی ضمانت کی درخواست دو دن قبل الہ آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلیا تھا اور کاغذات کی کاروائی کے بعد آج انہیں جیل سے رہائی مل گئی ہے۔ ان کے حامیوں نے جیل کے باہر ان کا استقبال کیا اور گلپوشی کی۔