طالب علموں سے کرایہ نہ وصول کرنے کے حکم پرعمل کرنے سے متعلق عرضی خارج

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 05 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران طالب علموں سے کرایہ نہ لینے کے لئے وزارت داخلہ کے حکم پر عمل کے حکم سے متعلق عرضی منگل کو خارج کردی۔جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے عرضی گذار پون پرکاش پاٹھک اور دیگر کو اس طرح کی عرضی دائر کرنے کیلئے زبردست جرمانے کی وارننگ بھی دی، ساتھ ہی عرضی خارج کردی۔جسٹس کول نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘اگر اس طرح کی عرضی دائر کی جائے گی تو ہم بھاری جرمانہ لگائیں گے ۔ وکیل کام نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کی عرضیاں داخل کررہے ہیں۔’’ مسٹر پاٹھک نے کہا کہ عرضی گذاروں میں سے ایک طالب بھی ہے ۔’’جسٹس بھوشن نے کہا کہ عدالت حکومت کے حکم کو نفاذ نہیں کرسکتی۔