بلند شہر:اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے شکارپور علاقے کے سورج بھون سروسوتی ودیا مندر انٹر کالج میں جماعت 10 کے ایک طالب علم کو اسی کے ہم جماعت نے گولی مار کر قتل کردیا۔ملزم نے اپنے چچا کے لائسنس یافتہ بندوق سے یہ سنسنی خیز واردات انجام دی ۔ ملزم کو اسکول میں ہی گیٹ بند کر کے پکڑ لیا گیا۔گاؤں آنچرو کلا باشندہ روی کمار کا 14سال کا بیٹا ٹارجن نگر کے سورج بھان سروستی ودیا مندر انٹرل کالج میں جماعت کا 10کا طالب علم تھا۔ جمعرات کو دیگر طلبہ کے ساتھ ٹارجن بھی اسکول پہنچا۔ کلاس شروع ہونے سے پہلے ہم جماعت سنی چودھری نے ٹارجن کو ایک کرسی اٹھا کر دوسری طرف رکھنے کو کہا۔ اسی بات کے سلسلے میں دونوں کے درمیان نونک جھونک ہوئی گئی جس کے بعد سنی نے بیاگ سے پستول نکال کر یک بعد دیگر دو گولیاں ٹارجن کو مار دیں جس سے اس کی موت ہوگئی۔