حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) چندا نگر شیر لنگم پلی میں دسویں جماعت کے طالب علم نے امتحان سنٹر سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 سالہ دسویں جماعت طالب علم چندا نگر پاپی ریڈی کالونی کا ساکن اور میاں پور مدینہ گوڑہ کا طالب علم ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ آج امتحان لکھنے امتحانی مرکز پہونچا اور امتحان نہ لکھنے کی بات بتائی ۔ کچھ ہی دیر میں اس نے عمارت کی پہلی منزل سے چھلانگ لگادی ۔ پولیس نے بتایا کہ آج صبح 10 بجے طالب علم نے ممتحن سے ضروریات سے فارغ ہونے اجازت لی اور کلاس سے باہر نکل کر بالکونی سے چھلانگ لگادی ۔ اس میں وہ معمولی زخمی ہوگیا جس کے نتیجہ میں امتحان مرکز پر موجود پولیس عملے نے اسے وہاں کے مقامی دواخانہ منتقل کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ۔