سنگاریڈی۔ 4 اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاہین گروپ ضلع سنگاریڈی نے شیخ سمیر کو سعادت عمرہ کے لئے روانہ کیا۔ شاہین گروپ آف انسٹیٹیوٹ ضلع سنگاریڈی کے منیجنگ ڈائرکٹر حافظ عبدالفرقان نے شیخ سمیر ولد محمد کاظم کو سعادت عمرہ کی روانگی کے لئے آج سنگا ریڈی سے روانہ کیا۔ واضح رہے کہ حافظ عبدالفرقان مینیجنگ ڈائرکٹر شاہین گروپ نے ایک سال قبل یہ اعلان کیا تھا کہ ایسے طلباء وطالبات جو ریاستی سطح پر اوّل مقام یعنی 1st Rank حاصل کریں گے۔ انہیں سعادت عمرہ کی ادائیگی کے لئے بھیجا جائے گا۔ شیخ سمیر ولد کاظم سنگاریڈی جونیئر کالج کے طالب علم ہیں انہوں نے سال 2023 میں ریاستی سطح پر(Bipc) سال اوّل میں پہلا مقام حاصل کیا تھا جنہوں نے 438؍440 نشانات کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس خصوص میں شاہین جونیئر کالج سنگا ریڈی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں شیخ سمیر کی گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اور حافظ عبد الفرقان ڈائرکٹر نے عمرہ ٹکٹ شیخ سمیر کے حوالے کیا اور نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ دعاؤں میں یاد رکھنے کی گذارش کی گئی۔ اس موقع پر اشرف علی ایڈمن سنگاریڈی، ریاض احمد پرنسپل شاہین جونیئر کالج سنگاریڈی کے علاوہ اقبال غازی (C.O.O) ضلع سنگاریڈی موجود تھے۔
جگتیال میں کسانوں کا احتجاجی دھرنا
جگتیال ۔4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جگتیال میں کسانوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی راستہ روکو دھرنا دیا۔ حکومت کی جانب سے دیے گیے وعدوں کو پورا کرنے مطالبہ کیا رعیتو آیکیہ ویدیکا کی قیادت میں منعقدہ احتجاجی دھرنا میں ضلع کے مختلف مقامات سے کسانوں نے حصہ لیا بیٹ چوراہے سے ریالی کی شکل میں کلکٹریٹ پہنچ کر کلکٹریٹ کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ قرض معافی مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ موٹے اقسام کے دھان کو بھی 500روپے بونس فراہم کرنے رعیتو بھروسہ جاری نہ کرنے پر کسانوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔