یلاریڈی 29۔ اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی کو پہلی مسلم لڑکی ایم پی ڈی او۔ کی حیثیت سے محترمہ طاہرہ بیگم کا تقرر عمل میں آیا ہے تفصیلات کے مطابق محترمہ طاہرہ بیگم جو نظام آباد کے منڈل الور کے ایک چھوٹے سے موضع کلیڈی سے تعلق رکھتی ہیں باسر سے ٹریبل آئی ٹی(IIIT) کی تعلیم حاصل کرتے پہلے بینک میں کلرک کی ملازمت کیں اور پھر ریونیو محکمہ میں جونیر اسسٹنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے نظام آباد میں میناریٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے دی گئی گروپ ون کی کوچنگ لیتے کامیابی حاصل کرنے پر پہلا تقرر یلاریڈی ایم پی ڈی او۔ کی حیثیت سے عمل میں آیا۔ جو مسلم طالبات کیلئے ایک طرح سے حوصلہ افزائی ہے اور مشعل راہ ہے۔ انھوں نے عوامی مسائیل بہترین طریقہ سے حل کرتے اپنی خدمات جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اس طرح یلاریڈی میں پہلی مسلم لڑکی نے ایم پی ڈی او کا عہدہ سنبھالتے اپنی قابلیت کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔