طبقاتی سروے کے معاملہ میں تلنگانہ ملک کیلئے رول ماڈل : راہول گاندھی

   

حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ذات پات پر مبنی مردم شماری میں کانگریس پارٹی مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کیلئے مقررہ وقت کا اعلان کیا جائے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راہول گاندھی نے تلنگانہ میں انجام دیئے گئے طبقاتی سروے کا حوالہ دیا اور کہا کہ قومی سطح پر طبقاتی مردم شماری کیلئے تلنگانہ کا سروے بلیو پرنٹ کی طرح ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ طبقاتی سروے کے معاملہ میں ملک کیلئے رول ماڈل ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبقاتی مردم شماری میں ہر کسی کو حصہ داری ادا کرنا چاہیئے تاکہ ملک میں سماجی انصاف قائم ہو۔1

ششانک گوئل نئی دہلی میں تلنگانہ کے اسپیشل چیف سکریٹری
حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ڈاکٹر ششانک گوئل آئی اے ایس ڈائرکٹر جنرل ایم چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل چیف سکریٹری تلنگانہ بھون نئی دہلی مقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے جی او آر ٹی 536 جاری کیا جس میں 27 اپریل کو احکامات تقرر میں تبدیلی کی گئی۔ حکومت نے ششانک گوئل کو 27 اپریل کو ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ مقرر کیا تھا۔1