نئی دہلی ۔ 9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اپنی پارٹی کے بانی کانشی رام کو اُن کی 13ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت ادا کیا اور پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ طبقہ پرست طاقتوں کی طرف سے کئے جانے والے چیلنجس کا سامنا کریں۔ انہوں نے دلت وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے کانشی رام کے خوابوں کی تکمیل کا عہد کیا ۔ اترپردیش کی سابق چیف منسٹر نے آنجہانی کانشی رام کو پیریرنا کیندر میں خراج عقیدت ادا کرنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کیا ۔ مایاوتی نے کہا کہ ’’ طبقہ پرست قوتوں کی طرف سے کئے جانے والے چیلنجوں کا ہم سامنا کریں گے ‘‘۔