پٹنہ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی میں آج کاسٹ کی بنیاد پر مردم شماری 2021 کی حمایت میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔ اسپیکر وجئے کمار چودھری نے لنچ سے قبل اجلاس میں اس کا اعلان کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ چیف منسٹر نتیش کمار نے کل ایوان میں اس کی تجویز پیش کی تھی اور آج اس تجویز کو اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
