750 افراد کو روزگار متوقع ، کے ٹی آر نے ایس 3 وی ویسکولر کمپنی سے اظہار تشکر کیا
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں سرمایہ کاری کرنے سے مزید ایک ادارہ نے اتفاق کیا ہے ۔ طبی آلہ جات تیار کرنے والی S3v Vascular ٹکنالوجیز نامی ادارے نے تلنگانہ میں اپنی مینوفکچرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے ٹوئیٹر کے ذریعہ اس کی اطلاع دی ہے اور کہا کہ اس ادارے کے قیام سے تقریبا 750 افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے ۔ کے ٹی آر نے ریاست میں سرمایہ لگانے والے ادارے سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ ریاست میں استعمال ہونے والے طبی آلات کا تقریبا 78 فیصد دوسرے ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کے مقصد سے 250 ایکڑ اراضی پر میڈیکل ڈیوائسز پارک قائم کیا ہے ۔ اس تناظر میں میڈیکل ڈیوائسس تیار کرنے والی ایس 3 وی ویسکولر ٹکنالوجیز کمپنی نے 250 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ کمپنی میڈیکل ڈیوائسز پارک میں اپنا ایک مینوفکچرنگ یونٹ قائم کرے گی جس سے راست طور پر 500 افراد کو اور بالواسطہ طور پر 250 افراد کو روزگار حاصل ہوگا ۔ ٹوئیٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر نے یہ بات بتائی ۔۔ ن