طبی بنیادوں پر نواز شریف کی درخواست ضمانت پاکستانی عدالت میں مسترد

   

اسلام آباد ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی۔ نواز شریف 60 سال کی سزائے قید پر کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 24 ڈسمبر 2018ء سے قید ہیں۔ احتساب عدالت میں انہیں العزیزیہ اسٹیل ملز کرپشن مقدمہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے یہ سزاء سنائی تھی۔ سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017ء کو پنامہ مقدمہ میں انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے قید سنائی تھی۔ وہ ان دونوں سزاؤں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بھگت رہے ہیں۔ جیل کے طبی عہدیدار نے جاریہ ہفتہ عدالت کو اطلاع دی تھی کہ نواز شریف کی صحت اب بہتر ہے۔