حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا نے میڈیکل نشستوں پر داخلے سے متعلق مقامی مسئلہ پر پیدا شدہ تنازعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کے رکن اسمبلی کے ٹی آر کا ردعمل احمقانہ ہے ۔ ایم بی بی ایس داخلوں سے متعلق 5 جولائی 2017 کو اُس وقت کی بی آر ایس حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 114 کا حوالہ دیا ۔ اس جی او میں 9 ویں تا 12 ویں جماعت تک حاصل کردہ تعلیم کو ہی مقامی تصور کیا گیا انہیں قواعد کو جی او 33 میں شامل کرنے کی وضاحت کی ۔ اس جی او سے دیگر ریاست کے طلبہ مقامی ہونے کا کے ٹی آر نے جو ریمارکس کیا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ بی آر ایس حکومت کے جی او نمبر 114 کے تحت چھٹویں جماعت سے انٹر تک کم از کم چار سال تعلیم حاصل کرنے والے علاقہ کو مقامی قرار دینے کے جو قواعد ہے اس کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا ۔ اس جی او کے مطابق چار سال تلنگانہ ماباقی تین سال آندھرا پردیش میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو مقامی تصور کیا گیا ۔ تقسیم ریاست قانونی وعدوں کے مطابق جاریہ سال 2 جون کو ختم ہوگئے ۔ ان قواعد پر عمل نہ کرنے کا وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا نے اعلان کیا ۔۔ 2