طبی سامان کی خریداری میں کرپشن :بی جے پی ایم ایل اے

   

٭ اُترپردیش کے بی جے پی ایم ایل اے نے ضلع ہردوئی کے طبی حکام کی جانب سے طبی ساز و سامان کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا دعویٰ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس کے لئے اُنھوں نے جو فنڈس دیئے وہ فوری واپس کئے جائیں۔ ہردوئی چیف ڈیولپمنٹ آفیسر کو 25 اپریل کو تحریر کردہ مکتوب میں لیجسلیٹر شیام پرکاش نے کہا کہ اُنھوں نے اپنے ایم ایل اے فنڈ سے دیئے گئے 24.99 لاکھ روپئے کے تعلق سے تفصیلات 16 اپریل کو طلب کئے تھے ۔ ابھی تک اُنھیں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے ۔ اس معاملے کی جانچ ہونا چاہئے ۔