طبی سامان کی چوری کے الزام میں 4 ڈاکٹرگرفتار

   

وارانسی: اترپردیش کے وارانسی کے چار ڈاکٹروں کو شہر کے مضافات میں واقع اپنے اداروں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک دواخانہ سے 20 لاکھ روپے سے زیادہ کے جدید طبی آلات کی چوری میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم نے شہر کے ایک ممتاز دواخانہ کے نرسنگ عملہ کی مدد سے جدید ترین، الیکٹرو کارڈیو گرافی (ای سی جی)، آرٹیریل بلڈ گیس (اے بی جی) اینالائزر اور انفیوڑن مشینیں حاصل کیں جو شہر کے دواخانہ سے چوری ہوئی تھیں۔ دواخانہ کے عملے سمیت پانچوں کوگرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے 10کیبلز، چھ بائی پیپ، ایک ای سی جی اور ایک اے بی جی مشین کے ساتھ 14 انفیوژن مشینیں ضبط کی ہیں۔ کاشی زون کے ڈپٹی کمشنر پولیس آر ایس گوتم نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان کی قیمت 20 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے اور چاروں ڈاکٹروں کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔