نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت نے ہاسپٹلس میں بالخصوص ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ، تمام طبی اداروں کے سربراہوں کو ایسے معاملات میں چھ گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل اتل گرگ نے آج کہا کہ طبی اداروں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہیکہ ادارہ کا سربراہ کو ڈیوٹی پر کام کرنے والے عملہ کیخلاف تشدد کے معاملے میں چھ گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرانی ہوگی۔
واضح رہے کہ کولکاتہ کے آر جی کار اسپتال میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف ڈاکٹروں نے سخت غصہ ظاہر کیا ہے اور ہڑتال کررہے ہیں۔