یلاریڈی ۔ 17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورونا وباء ضلع میں پھر سے نمودار ہوتے ہی طبی عملہ کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں ۔ طبی عہدیداروں کو مزید خدمات انجام دینے DMHO مسٹر چندرا شیکھر نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی کے ایرہ پہاڑ پی ایچ سی کا دورہ کرکے معائنہ کیا اور طبی عملہ کو ضلع میں کورونا کے پھر سے پھیلاؤ پر چوکس رہنے کو کہا ۔ مواضعات میں دورہ کرکے وباء کے بارے میں عوام کو شعور دلاے کا مشورہ دیا ۔ دوسرے علاقوں سے آنے والے افراد کی تفصیلات حاصل کرنے کا حکم دیا ۔ کورونا کے آثار نظر آنے پر انہیں اطلاع دیتے ہوئے ضلع دواخانہ کو منتقل کرنے کی صلاح دی ۔ موسمی امراض سے بھی عوام کو محفوظ رہنے کیلئے کہا ۔ صاف صفائی کا صد فیصد خیال رکھنے کو کہا ۔ پی ایچ سی میں عملہ کی خدمات کو سراہا ۔ نرسری کا معائنہ کرنے ہر روز پودوں کو پانی دینے اور ان کا تحفظ اچھی طرح کرنے کو کہا ۔ دواخانہ کی ترقی کیلئے منڈل پریشد صدر مسٹر روی کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسٹر رویندر ریڈی ، زیڈ پی آر شریمتی راما دیوی ، سرپنچ نرسا ریڈی ، ایم پی ٹی آر جلندھر ریڈی ، فارماسسٹ پرمود اور دوسرے موجود تھے ۔