نئی دہلی : حکومت نے طبی عینک اور دستانوں کی برآمد کی اجازت کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ نے منگل کے روز یہاں اس تجویز کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ کے ڈائریکٹر جنرل امت یادو نے کہا ہیکہ طبی شعبے میں کام آنے والے ہر طرح کے عینک اور داستانوں کی برآمد کی اجازت دی جاتی ہے ۔ قبل ازیں کورونا وبا کے پیش نظر حکومت نے 28 جولائی 2020 کو ان دونوں مد کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ حکومت کا یہ فیصلہ فوری اثر سے نافذ ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گھریلو بازار میں طبی عینک اور دستانوں کی حسب ضرورت سپلائی ہے اور ان کے مینوفیکچرر کے پاس کافی ذخیرہ ہے ۔ دوسری جانب بیرون ممالک میں ان مدوں کا مطالبہ ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے سے مقامی سطح پر مینوفیکچرر کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔