طبی معائنوں کیلئے حد سے زائد چارجس کی وصولی

   

Ferty9 Clinic

ظہیرآباد میں ارباب مجاز تماشائی ، کانگریس قائد پی نرسمہاریڈی کا الزام
ظہیر آباد :۔صدر کانگریس ظہیرآباد منڈل پی نرسمہا ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں ظہیرآباد ٹاون میں واقع تمام طبی مراکز کے مالکین پر سی ٹی اسکیاننگ اور دیگر طبی معائنوں کیلئے حد سے زیادہ چارجس وصول کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مذکورہ مراکز حکومت کے مقرر کردہ چارجس سے زیادہ وصول کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں جبکہ انہیں لگام دینے کیلئے متعلقہ ارباب مجاز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے واضح طور پر کہاکہ طبی تشخیص مراکز سی ٹی اسکیاننگ کیلئے 2000 روپیوں سے کہیں زیادہ وصول کررہے ہیں ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا ہے لیکن اس کی سردمہری سے نہ صرف خانگی دواخانوں بلکہ طبی مراکز کو بھی کھلی چھوٹ مل رہی ہے ۔ انہوں نے ان مراکز پر غریب مریضوں سے بھی زائد چارجس وصول کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ حکومت کو کسی بھی اقدام کے جوابدہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے اس ضمن میں بعجلت ممکنہ سخت کارروائی کرنے کا ریاستی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔