سرکاری دواخانہ آرمور میں ڈائلاسیس سنٹر کا افتتاح، سہولیات کا تذکرہ
آرمور:5/جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پی یو سی کمیٹی چیرمین ضلعی صدر بی آر ایس و رکن اسمبلی جیون ریڈی آرمور کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری دواخانہ میں ڈائیلاسیس سنٹر کا افتتاح انجام دیا۔ اور سرکاری دواخانہ کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے معلومات حاصل کی اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جیون ریڈی نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرمور سو بستروں پر مشتمل دواخانہ کو کے سی آر کا نذرانہ قرار دیا۔ آگے بتایا کہ ہریش راؤ کی نمائندگی پر فوری طور پر ڈائیلاسیس سنٹر کی منظوری عمل میں لائی۔ آرمور سرکاری دواخانہ میں اب تک 22 ہزار سے زائد مفت زچگیاں انجام دی گئی۔ تلنگانہ کے قیام سے قبل ریاست میں صرف تین ڈائیلاسیس سنٹر قائم تھے۔ تلنگانہ قیام کے بعد اب 102 ڈائیلاسیس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے طبی عملے کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور عہدیداروں کو اپنی خدمات بہتر طور پر انجام دینے کی تاکید کی۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی نے امبیڈکر کمیٹی ہال اور مختلف پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر آرمور میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون، وائس چیرمین شیخ منو، کونسلر محمد امتیاز حسین، نمائندے کونسلرس عبدالرحمن، سید عتیق احمد، سید فیاض، رنگنا، ڈاکٹر ناگراج، ودیگر طبی عملہ موجود تھا۔