طرابلس میں تصادم، 42شہریوں کی موت

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ، 14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کے طرابلس اور آس پاس کے علاقوں میں تصادم میں 42شہریوں کی موت اور 125لوگ زخمی ہوگئے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہاکہ ملک میں طرابلس اور اس کے آس پاس ہوئے تصادم میں 42لوگوں کی موت اور 167شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس دوران 94ہزار لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ وہ 3700پناہ گزینوں اور غیرمقیم لوگوں کو حراست میں لئے جانے پر فکرمند ہیں۔خیال رہے کہ 2011کے بعد سے لیبیا میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے ۔ طرابلس میں اقوام متحدہ حمایت یافتہ حکومت ہے جبکہ مشرقی لیبیا میں لبیا کی قومی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے طرابلس کے قبضہ کے لئے لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے ۔