بیروت، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے طرابلس میں بجلی کے مطالبے پر احتجاج کے دوران فوج کے ساتھ جھڑپ میں 12 مظاہرین زخمی ہو گئے ۔مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ مظاہرین دیشا الیکٹرک کمپنی کے نزدیک جمع ہوئے اورجوانوں پر سنگباری کرنے لگے ۔ فوج نے بھی مظاہرین کو وہاں سے ہٹانے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔لبنان میں کئی سالوں سے بجلی کی کمی ایک مسئلہ ہے کیونکہ حکومت وافر مقدار میں بجلی پیدا کرنے سے قاصر ہے۔