طرابلس ۔ 28اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے جنگی سردار خلیفہ حفتر نے طرابلس پر قبضے کے لیے مسلح لڑائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیلیویژن پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں لیبیا پر حکومت کرنے کے لیے عوام نے مینڈیٹ فراہم کیا ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے یہ مینڈیٹ کیسے حاصل کیا۔ خلیفہ حفتر اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ طرابلس حکومت کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ انہیں سعودی عرب اور مصر جیسے ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔ قبل ازیں جنوری میں دونوں متوازی حکومتوں نے برلن کانفرنس کے دوران کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔