طلائی چین کی رہزنی میں ملوث دو رکنی ٹولی بشمول زنخہ گرفتار

   

حیدرآباد 19 نومبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے طلائی چین کی رہزنی میں ملوث بین ریاستی دو رکنی ٹولی بشمول زنخہ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ انجم (زنخہ) جس کا تعلق بنگلور سے ہے، وہ اپنے ساتھی 25 سالہ بسواراجو کے ساتھ شہر میں رہزنی کی واردات انجام دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ شہر کے علاقہ مہانکالی اور پنجہ گٹہ میں مذکورہ ٹولی نے طلائی چین کا سرقہ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ انجم بنگلور سے 8 سال قبل شہر منتقل ہوئی تھی اور پرتعیش زندگی گزارنے کے لئے اپنے ساتھی بسواراجو کے ساتھ مل کر رہزنی کی وارداتیں انجام دینے لگی۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے پولیس نے 40 گرام مسروقہ طلائی زیورات اور لیاپ ٹاپ برآمد کرلیا۔